اسلام آباد، 9 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی پارلیمانی اسپیکر اور پاکستانی فوجی سربراہ کے درمیان ملاقات میں خطے کی سلامتی، سرحدی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ملاقات میں علاقائی سلامتی، سرحدی تحفظ، اور ایران و پاکستان کے درمیان سیکیورٹی تعاون جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدے طے پائے ہیں، جن کی تفصیلات فریقین نے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جون میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران پر فوجی جارحیت کے دوران پاکستان نے کھل کر ایران کی حمایت کی تھی اور حملہ آوروں کی شدید مذمت کی تھی۔
