جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہاں 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ان میں سے 3 جیتے ہیں 4 میں اسے شکست ہوئی ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز 1،1 سے برابر رہی تھی جبکہ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔ پاکستان سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف۔ حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
