Masarrat
Masarrat Urdu

ٹاٹا سیرا خواتین کے ورلڈ کپ کی فاتحین کو تحفے میں دی جائے گی

Thumb

نئی دہلی، 6 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) خواتین کی کرکٹ ٹیم نے اس سال ورلڈ کپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اب ملک کی معروف آٹوموبائل کمپنی ٹاٹا موٹرز نے ان فاتحین کو اعزاز دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فلیگ شپ ٹاٹا سیرا (ایس یو وی) کی جو 25 نومبر 2025 کو لانچ کی جائے گی، ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کو بطور تحفہ دی جائے گی۔ ہر کھلاڑی کو اس ایس یو وی کا ٹاپ ماڈل ملے گا، جس میں کمپنی کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور خصوصیات شامل ہیں۔

یہ کاریں ٹیم کے ان کھلاڑیوں کے لیے وقف ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے تاریخ رقم کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شیلیش چندرا، ایم ڈی اور سی ای او، ٹاٹا موٹرز پیسنجر وہیکلز لمیٹڈ، نے کہاکہ "ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی اور شاندار فتح سے پوری قوم کو سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کا یہ سفر عزم اور یقین کی طاقت کی ایک حقیقی مثال ہے-

 

Ads