Masarrat
Masarrat Urdu

دشمن حملے کا سوچے بھی نہ، سازش کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب صدر

Thumb

تہران، 29 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے عوامی حمایت کو سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے دشمن قوتوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران پر دوبارہ حملے کا سوچنا بھی دشمنوں کی حماقت ہوگی۔ اگر دشمنوں میں ذرا سی بھی عقل باقی ہے تو وہ ایران پر نئی جارحیت کی جرات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی شرارت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ عوامی حمایت حکومت کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ صرف عوام کی یکجہتی سے ممکن ہے۔

عارف نے جون میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر 12 روزہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے جدید ترین جنگی ساز و سامان کے باوجود دشمن کو شکست دی اور سرخرو ہوئی۔

Ads