کیرالہ نے یہ حصولیابی ملک کے سرکردہ قومی میڈیا ہاؤس کے ذریعہ 20 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کئے گئے ایک جامع سماجی مطالعہ کے بعد حاصل کی، جس میں چار اہم موضوعات- شہری بیداری، عوامی تحفظ، صنفی نظریہ اور تنوع اور امتیاز شامل ہیں۔
یہ حصولیابی ملک میں سماجی اور شہری ترقی میں کیرالہ کی سرکردہ حیثیت کی عکاسی کرتی ہے۔ مجموعی انڈیکس میں سرفہرست رہنے والی ریاست نے چاروں شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو اس کے متوازن اور دوستانہ سماجی تانے بانے کی نشاندہی کرتا ہے۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کیرالہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے تئیں گہری شہری شعور اور سماجی اصولوں کی پابندی کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ریاست صنفی مساوات اور سماجی دوستی پر ترقی پسند موقف اپنا رہی ہے۔
انڈیا ٹوڈے گروپ کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیرالہ نئے معیارات قائم کر رہا ہے اور سماجی ترقی کے معاملے میں ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے ایک رول ماڈل بن رہا ہے۔
