ڈاکٹر تریہان نے کہا کہ اب نوئیڈا کے لوگوں کو عالمی معیار کے علاج،سرجری، اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے گروگرام جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نوئیڈا میڈانتا میں 550 بستر اور پانچ جدید ترین آپریٹنگ تھیٹر ہیں۔ ہسپتال کارڈیک، نیورو، آرتھوپیڈک اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ ترین سطح کی دیکھ بھال فراہم کرے گا۔ "ہمارا مقصد 'ہر زندگی قیمتی ہے۔ہمارے لیے ہر فرد اہم ہے اور بہترین دیکھ بھال کا مستحق ہے۔'" میڈانتا نوئیڈا عالمی معیار کی سہولیات اور ٹیکنالوجی دستیاب ہے اور ہمارے ماہر ڈاکٹروں نے ہندوستان اور بیرون ملک علاج کرکے اپنی انفردیت ثبت کر چکے ہیں۔
میڈانتا نوئیڈا پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹس سمیت تقریباً تمام قسم کے ٹرانسپلانٹس کاسسٹم بھی موجود ہے۔ ڈاکٹر تریہان نے صحت سے متعلق آگاہی پر بھی زور دیا اور کہا کہ کسی بھی سنگین مسئلے کا جلد پتہ لگانے کے لیے 25 سال کی عمر سے شروع ہونے والا باقاعدہ ہیلتھ چیک اپ ضروری ہے۔
مسٹر پنکج ساہنی نے بتایا کہ ہسپتال جلد ہی مریضوں کو مختلف پینل اور انشورنس پلان کے تحت علاج کاکوور بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے ہے میڈانتا میں عام آدمی کاعلاج ممکن نہیں ہے۔ایسا نہیں ہے ۔ہم یہاں سستا اورجدید علاج ہوتا ہے۔غؑیرملکی مریض بھی بڑی تعداد میں علاج کے لیے ہمارے ملک آتے ہیں ۔
تقریب کے دوران دیوالی کی خوشی کا جشن بھی منایا گیا جس میں ڈاکٹروں، عملے اور مہمانوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ میڈانتا ہسپتال، نوئیڈا اب قابل رسائی، قابل بھروسہ، اور اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک نیا معیار قائم کر رہا ہے، جو گروگرام میڈانتا کی عکاسی کرتا ہے، اور لوگوں کو قریبی قابل اعتماد علاج فراہم کرتا ہے۔
