Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی فوج کے جوانوں نے دشمنوں کے دانت کھٹے کردیے، جنرل موسوی

Thumb

تہران، 25 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل موسوی نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر کہا کہ ایرانی فوج کے جوانوں نے بہادری کے ساتھ دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیر، غیرتمند اور با بصیرت جوانوں نے ملک کی انتظامی اور دفاعی طاقت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج میں خدمت انجام دینا نہ صرف اسلامی نظام کی عزت، استقلال اور حاکمیت کے تحفظ کی علامت ہے بلکہ یہ نوجوانوں کی شراکت سے پائیدار سلامتی کی ضمانت بھی ہے۔ فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمنوں کے ناپاک عزائم کا خاک میں ملا دیا ہے۔

جنرل موسوی نے دفاع مقدس اور بارہ روزہ جنگ کے دوران فوجی جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے میدان جنگ میں ایثار و شہادت کی روح کو زندہ رکھا اور انقلاب اسلامی کے نظریات کو عملی صورت دی۔

انہوں نے عالمی استکبار اور اس کے علاقائی آلہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ایران کے فوجی جوان غیرت اور وفاداری کے ساتھ دشمنوں کے خواب چکناچور کر رہے ہیں۔ ان کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کبھی کمزور نہیں ہوگا۔

Ads