صنعا، 25 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) صیہونی ذرائع نے یمن سے ایلات پر ہونے والے ڈرون حملے میں غیر معمولی جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس حملے سے صہیونیوں کو قابلِ ذکر نقصان پہنچا ہے اور نشانہ بننے والے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔
صہیونی فوج کے دفاعی نظام، اگرچہ اس ڈرون کو ٹریک کرنے اور اسے تباہ کرنے کی متعدد کوششیں کر چکے تھے، لیکن وہ اسے روکنے میں ناکام رہے۔
صیہونی ذرائع بتدریج زخمیوں کی تعداد جاری کر رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 23 بتائی گئی ہے، جبکہ بعض اسرائیلی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے۔