Masarrat
Masarrat Urdu

راہل گاندھی نے 'ووٹ چوری' پر چیف الیکشن کمیشن کو پھر نشانہ بنایا

Thumb

نئی دہلی، 24 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ووٹ چوری کے معاملے پر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وہ ان کے مشورہ پر ووٹر لسٹ کو زیادہ شفاف بنا رہے ہیں، لیکن انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ وہ ووٹ چوری کرنے والوں کو کب پکڑیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا، "گیانیش جی، ہم نے چوری پکڑی، تو آپ کو تالا لگانا یاد آیا - اب چوروں کو بھی پکڑیں گے۔ تو مجھے بتائیں، آپ سی آئی ڈی کو ثبوت کب دے رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے الیکشن کمیشن کے باہر کی تصویر کے ساتھ اخبار میں چھپی خبرکو بھی پوسٹ کیا ہے، جس کا عنوان ہے "راہل کے الند میں ووٹ دھاندلی کے انکشاف کے بعد، الیکشن کمیشن نے آن لائن ووٹر ڈلیسن کے لیے آدھارلنک سے منسلک فون سروس کو لازمی قراردیا۔

 

Ads