سی بی ایس ای کے مطابق، بورڈ امتحانات 17 فروری سے 15 جولائی 2026 کے درمیان منعقد ہو سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ ان امتحانات میں 45 لاکھ سے زیادہ طلباء حصہ لیں گے۔ یہ امتحانات ہندوستان کے علاوہ دیگر 26 ممالک میں بھی منعقد ہوں گے۔
جوابنامے کی جانچ ہر مضمون کے امتحان کے تقریباً 10 دن بعد شروع کی جائے گی اوراس کام کے 12 دن کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ تاریخیں حتمی نہیں ہیں اور مستقبل میں ان میں تبدیلی ممکن ہے۔