تہران، 24 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) صمود فلوٹیلا میں شامل برطانوی بحری جہاز پر تیونس میں ڈرون حملہ کیا گیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سمندری قافلے "الصمود" کے ساتھ غزہ کی جانب رواں دواں برطانوی پرچم بردار جہاز "الما" تیونس میں ایک ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔
قافلے میں موجود ذرائع کے مطابق حملے کے باوجود جہاز نے دیگر کشتیوں سے رابطہ بحال کرلیا ہے۔
قافلے کی انتظامیہ کے مطابق، صمود فلوٹیلا کے تمام جہاز بین الاقوامی پانیوں میں ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں اور غزہ کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
اس وقت یہ قافلہ غزہ سے 715 سمندری میل کے فاصلے پر ہے، اور اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کی کوشش کے لیے تیار ہے۔