Masarrat
Masarrat Urdu

71ویں قومی فلم ایوارڈز – موہن لال دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز، شاہ رخ اور میسی بہترین اداکار قرار

Thumb

نئی دہلی، 23 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کے روز دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں 71ویں قومی فلم ایوارڈز کے تحت ملیالم سنیما کے عظیم فنکار موہن لال کو باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔

اس موقع پر اداکار شاہ رخ خان کو بہترین اداکار اور رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان نے یہ ایوارڈ وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ شاہ رخ کو یہ ایوارڈ ان کی فلم جوان کے لیے جبکہ وکرانت میسی کو فلم 12ویں فیل کے لیے دیا گیا۔ رانی مکھرجی کو فلم مسز چیٹرجی ورسز ناروے میں ان کی اداکاری پر بہترین قرار دیا گیا۔

 

تقریب میں بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ فلم کٹہل – اے جیک فروٹ مسٹری کو ملا۔ یہ فلم کٹہل (جیک فروٹ) کی چوری اور اس کی برآمدگی کے بہانے طنزیہ انداز میں سماج کا جائزہ لیتی ہے۔ جبکہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ 12ویں فیل کو دیا گیا۔ یہ فلم ایک گاؤں کے سادہ اور غریب طالب علم کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو سخت محنت کے بعد انڈین پولیس سروس کے افسر کے طور پر منتخب ہوتا ہے۔

 

71ویں قومی فلم ایوارڈز کی مختصر فہرست

 

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ – موہن لال

 

بہترین ہندی فلم – کٹہل: اے جیک فروٹ مسٹری

 

بہترین فیچر فلم – 12ویں فیل

 

بہترین اداکار – شاہ رخ خان (جوان)، وکرانت میسی (12ویں فیل)

 

بہترین اداکارہ – رانی مکھرجی (مسز چیٹرجی ورسز ناروے)

 

بہترین ہدایت کاری – دی کیرلا اسٹوری (سدیپتو سین)

 

بہترین عوامی فلم – راکی اور رانی کی پریم کہانی

 

بہترین تیلگو فلم – بھگونت کیسری

 

بہترین گجراتی فلم – وش

 

بہترین تمل فلم – پارکنگ

 

بہترین کَنڑ فلم – دی رے آف ہوپ

 

بہترین پس منظر گلوکارہ – شلپا راؤ (چلیّا، جوان)

 

بہترین پس منظر گلوکار – پریمسٹُنّا (بیبی، تیلگو)

 

بہترین سینماٹوگرافی – دی کیرلا اسٹوری

 

بہترین رقص – راکی اور رانی کی پریم کہانی (گانا: ڈھول دھماکہ)

 

بہترین میک اپ و کاسٹیوم ڈیزائن – سیم بہادر

 

خصوصی ذکر – اینمل (ری-ریکارڈنگ مکسنگ، ایم آر رادھا کرشنن)

 

بہترین ساؤنڈ ڈیزائن – اینمل (ہندی)

 

بہترین فلم نقاد – اُتپل دتہ (آسام)

 

بہترین ایکشن ڈائریکشن – ہنو-مین (تیلگو)

 

بہترین گانا – بالاگم (تیلگو)

 

نان فیچر فلمز

بہترین فلم نقاد – اُتپل دتہ

بہترین ڈاکیومینٹری – گاڈ وَلچر اینڈ ہیومن

بہترین اسکرپٹ – سن فلوور ور دی فرسٹ ون ٹو نو (کنڑ)

Ads