اقوام متحدہ، 23 ستمبر(مسرت ڈاٹ کام) فرانس نے فلسطین کو باقاعدہ بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرلیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فرانسیسی صدر میکرون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ امن کا موقع محفوظ رہے، آج ہم امن کی راہ ہموار کرنے کیلئےجنرل اسمبلی میں موجود ہیں۔
صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کو ممکن بنانے کی پوری ذمہ داری ہم سب پر ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ہجرت روکی جائے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے مزید کہا کہ امن پوری دنیا کی فوری ضرورت ہے، امن کا وقت آگیا ہے، ہم امن حاصل کرنے کا موقع کھونے کے قریب ہیں۔