Masarrat
Masarrat Urdu

مصر کا تل ابیب کے ممکنہ منصوبوں کے مقابلے کے لیے آمادگی کا اعلان

  • 21 Sep 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 21   ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) اطلاعات کے مطابق مصر نے صحرائے سینا میں بھاری فوجی نقل و حرکت شروع کردی ہے تاکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے باشندوں کو بے دخل کرنے یا مصری سرزمین پر حملے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر نے فلسطین کے مقبوضہ سرحدی علاقوں کے قریب مختلف حالات کا سامنا کرنے کے لیے اپنی فوجی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

عرب میڈیا نے ایک اعلی مصری فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مصر کو خدشہ ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے دوران اسرائیل نہ صرف فلسطینی باشندوں کو اپنی سرزمین سے باہر نکالنے کی کوشش کرے گا بلکہ ممکنہ طور پر مصر کی سرحدی حدود میں بھی کارروائی کرسکتا ہے۔

عہدیدار کے مطابق مصری فوج اس وقت اس سناریو کے لیے تیاری کر رہی ہے اور 72 گھنٹوں کے اندر اپنے مخصوص علاقوں میں تعینات ہو کر صحرائے سینا میں بھاری فوجی اور عسکری سازوسامان بڑھا دے گی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مصر کا مقصد اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرکے اسرائیل کو اس بات سے باز رکھنا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کو جبرا بے دخل کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی ذرائع ابلاغ بھی خبردار کرچکے ہیں کہ حالات سنگین ہونے کی صورت میں مصر اور اسرائیل کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

Ads