412 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اُتری ہندوستان کی خواتین ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور چوتھے اوور میں ہی پرتیکا راول (10) آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد ہرلین دیول نے اسمرتی مندھانا کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر نویں اوور میں میگن شوٹ نے ہرلین (11) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے تیسری وکٹ کے لیے اسمرتی مندھانا کے ساتھ جارحانہ 121 رنز کی شراکت کی۔ 21ویں اوور میں کِم گارتھ نے ہرمن پریت کو 35 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو تیسری کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں گريس ہیرِس نے شاندار سنچری بنانے والی اسمرتی مندھانا کو آؤٹ کر کے بہندوستان کو بڑا دھچکا دیا۔ سمرتی نے 63 گیندوں پر 17 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
رشا گھوش (6) رن آؤٹ ہوئیں، رادھا یادو (18) اور اروندھتی ریڈی (10) بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔ دیپتی شرما جب تک کریز پر رہیں ہندوستان کی جیت کی امید برقرار رہی، لیکن 43ویں اوور میں تالیہ میکگرا نے دیپتی کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی امیدوں کو بڑا جھٹکا دیا۔ دیپتی نے 58 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کے ساتھ 72 رنز بنائے۔ اسنیہا رانا 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ 47ویں اوور کی آخری گیند پر کِم گارتھ نے رینوکا سنگھ (2) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی اننگز کو 369 کے اسکور پر ختم کر دیا اور آسٹریلیا کے حق میں میچ سمیٹ دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کِم گارتھ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں لیں، میگن شوٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشلی گارڈنر، تالیہ میکگرا، گريس ہیرِس اور جارجیا ویرہم نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کپتان ایلسا ہیلی اور جارجیا وول نے شاندار شروعات کرتے ہوئے 43 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔ پانچویں اوور میں کرانتی گوڑ نے ایلسا ہیلی کو 18 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کر کے پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ایلس پیری نے جارجیا وول کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 107 رنز جوڑ کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ 22ویں اوور میں اسنیہا رانا نے جارجیا وول کو 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔
33ویں اوور میں اروندھتی ریڈی نے ایلس پیری کو 68 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد رینوکا سنگھ نے ایشلے گارڈنر (39) کو پویلین بھیجا۔ تالیہ میکگرا (14) کو دیپتی شرما نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ 45ویں اوور میں بیَتھ مُونی رن آؤٹ ہوئیں۔ انہوں نے 75 گیندوں پر 23 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسی اوور میں دیپتی شرما نے گريس ہیرِس (1) کو اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے پویلین بھیجا۔ رینوکا سنگھ نے جارجیا ویرہم (16) کو آؤٹ کر کے اپنا دوسرا شکار کیا۔ کِم گارتھ (1) کو اروندھتی ریڈی نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا اور اسی اوور میں اروندھتی نے الانا کنگ (12) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز کو 47.5 اوور میں 412 کے مجموعے پر سمیٹ دیا۔
ن وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی شرما اور رینوکا سنگھ نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ کرانتی گوڑ اور اسنیہا رانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔