ایئرٹیل کے نئے فیچر کے تحت اس کے صارفین کو موبائل فون کی اسکرین پر فوری طور پر وارننگ مل جاتی ہے اگر آنے والی کال اسپیم کال ہے۔ اس سے لوگوں کو ناپسندیدہ کالوں سے کافی راحت ملی ہے۔
بھارتی ایئرٹیل کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر گوپال وٹل نے کہاکہ "ہمارا مشن اپنے صارفین کو اسپیم اور مالی فراڈ سے مکمل طور پر آزاد کرنا ہے۔ پچھلے ایک سال میں، ہمارے اے آئی پر مبنی نیٹ ورک حل نے 48.3 بلین سے زیادہ اسپیم کالز کی نشاندہی کی اور 3.2 لاکھ جعلی مشتبہ لنکس کو بلاک کیا۔"
حال ہی میں مرکزی وزارت داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (14 سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹیل نیٹ ورک پر مالی نقصانات کی قدر میں 68.7 فیصد کی زبردست کمی اور کل سائبر کرائم کے معاملات میں 14.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ تجزیہ ستمبر 2024 (جب ایئرٹیل کے فراڈ اور اسپیم کا پتہ لگانے کا حل شروع نہیں کیا گیا تھا) اور جون 2025 کے درمیان سائبر کرائم سے متعلق اہم اشاریوں کا موازنہ کرتا ہے۔
مسٹر وٹل نے کہا کہ I4سی ڈیٹا اس مشن میں کی گئی کوششوں کو درست ثابت کرتا ہے
ملک میں اسپیم کالز کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو روکنے کے لیے ایک بڑی پہل میں ائرٹیل نے ستمبر 2024 میں ملک کا پہلا نیٹ ورک پر مبنی اے آئی سے چلنے والے اسپیم کا پتہ لگانے کا حل متعارف کرایا۔ اس اقدام نے اسپیم کالز اور پیغامات کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔