Masarrat
Masarrat Urdu

مہندرا نے گاڑیوں کی قیمتیں فوری طور پر 1.56 لاکھ روپے تک کم کر دیں

Thumb

نئی دہلی، 6 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) ملک کی مشہور گاڑی ساز کمپنی مہندرا نے ہفتے کے روز فوری طور پر اپنے گاڑیوں کی قیمتوں میں 1.56 لاکھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں 22 ستمبر سے گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کے اعلان کے بعد یہ تیسری کمپنی ہے جس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں کم کی ہیں۔ اس سے قبل ٹاٹا موٹرز اور رینالٹ انڈیا نے 22 ستمبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

مہندرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ آج (6 ستمبر) سے صارفین کو جی ایس ٹی میں کمی کا پورا فائدہ دے گا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمی کے بعد بولیرو/نیو کی قیمت میں 1.27 لاکھ روپے، ایس یو وی 3 ایکس او (پٹرول) میں 1.40 لاکھ روپے اور ایس یو وی 3 ایکس او(ڈیزل) کی قیمت میں 1.56 لاکھ روپے کی کمی ہوگی۔

تھار 2 ڈبلیو ڈی اور تھار 4 ڈبلیو ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 1.35 لاکھ روپے اور 1.01 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اسکارپیو کلاسیک اب 1.01 لاکھ روپے اور اسکارپیو-این 1.45 لاکھ روپے سستی ہے۔ تھار راکس کی قیمت میں 1.33 لاکھ روپے اور ایکس یو وی 700 کی قیمت میں 1.43 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

 

Ads