جاری ریلیز کے مطابق اپنے خطاب میں مولانا آزاد عالم نے کہاکہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم سر ور کائنات کی سنتوں و فرامین پر عمل کریں۔انھوں نے کہاکہ یہ دین امن و امان اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے اور بتاتا ہے کہ ہماری اپنے اہل خانہ، سماج اور دنیا کے تئیں کیا ذمہ داریاں ہیں۔
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے کہاکہ آج ہم کے جلسہ میں شامل ہیں۔ رسول اللہ جنھوں نے رب کا پیغام دیا۔ دنیا کو معلوم نہیں تھا کہ کس طرف جانا ہے،انسانیت نہیں تھی، چاروں طر ف بد امنی تھی۔آپ نے جب قرآن شریف کے لیے ذریعہ یہ پیغام دیا تو دنیا نے اسے اپنایا، ایک طرف وہ آئے۔ ایک گزارش ہے کہ گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں،ہم ایک دھارے میں چلنے والے لوگ ہیں۔ یہی ہندوستان، ہے، اس کی تاریخ میں امن ہے جس نے دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ تفریق کرنے والوں کو ایک دن کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔ ہندوستان ایسا ستار ہ بن کر ابھرے گا جس سے دنیا تہذیب سیکھے گی اور اسی راستے پر چلے گی۔ ہندوستان کو ایسی تہذیب سے جوڑیں جو پیغمبر نے دنیا کو سکھائی تھی۔
سابق مرکزی وزیر شاہ نواز حسین نے عید میلا د النبی کی مبارک با د دیتے ہوئے کہاکہ یہ محبت کا تہوار ہے،ہمیں ا من و امان بھائی چارہ کے ساتھ چلنا ہے۔آج پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے اور ہمیں اپنی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا چاہئے۔
دہلی کے سابق وزیر عمران حسین نے کہاکہ یہ بڑے احترام کا دن ہے۔ پرانی دہلی گنگا جمنی تہذیب کا مرکز ہے اور آج یہاں سبھی مذاہب کے لوگ موجود ہیں جو ہماری قدیمی روایت کی عکاسی کر تا ہے۔ہم سب مل کر سبھی تہوار مناتے ہیں۔ دہلی کے سابق وزیر ہارون یوسف نے کہاکہ ہمیں امن و امان او ر بھائی چارہ کا پیغام دینا ہے اور یہی پیغام ہے جو سرور کائنات نے دنیا کو دیا۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئر مین عبدالواحد قریشی نے کہاکہ آج کے دن دنیا کی سب سے عظیم ہستی دنیا میں تشریف لائی، یہ عبادت اور دعاء کا دن ہے۔
دہلی کے سابق میئر جے پرکاش نے کہاکہ یہ علاقہ منی ہندوستان کہا جاتا ہے یہاں سے سبھی مذاہب کے جلوس نکلتے ہیں۔ ان کے علاوہ کمیٹی کے رکن جان عالم،بی جے پی لیڈر ان اروند گرگ، سابق کونسلر عمران اسمعیل، گریما بنسل،بنواری لال، حاجی فہیم وغیرہ نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انجمن کے صدر حاجی محمد احمد، جلوس کے کنوینر حاجی شمیم قریشی، حاجی مہربان،قریشی، سینئر صحافی فرزان قریشی، نعیم پیر جی ،اسلم قادری، محمد شبیر، محمد سبحان، سیہان نے مہمانان کی گل پوشی کی۔ اس دوران مشرفین قریشی، ضیاء عاشقین قریشی، فرقان، محمد مبین،محمد خالد قریشی، مصطفی قریشی، ناصر رضا کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ صلوۃ وسلام دعاء اور جمعہ کی نماز کے بعد جلوس روانہ ہوا۔