دارالحکومت دہلی کے اولڈ ریلوے برج پر جمنا ندی کی آبی سطح صبح 11 بجے 204.88 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ یہاں جمنا ندی کے خطرے کا نشان 205.33 میٹر ہے۔
پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نشیبی علاقوں کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے چھوڑا جانے والا پانی بڑھ کر 319,367 کیوسک ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر آباد بیراج سے چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار 38 ہزار 900 کیوسک ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اوکھلا بیراج سے چھوڑے جانے والے پانی کی مقدار بڑھ کر 56,455 کیوسک ہو گئی ہے۔
