صدر ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ امریکہ ابتدائی طور پر دوا سازی کی درآمدات پر کم سے کم ٹیکس لگا رہا ہے۔ اس کے بعد امریکہ میں دوا سازی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی خاطر یہ ٹیکس بتدریج بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ڈیڑھ سال میں دوا سازی کی درآمدات پر ٹیکسز کو 150 فیصد تک لے جایا جائے گا۔ بالآخر امریکہ دواسازی کی درآمدات پر 250 فیصد تک ٹیکس لگادے گا۔ تاہم انہوں نے دوا سازی پر ابتدائی ٹیرف کی شرح واضح نہیں کی۔ متعدد دواساز کمپنیوں نے امریکی درآمدی ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد امریکہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹرز اور چِپس پر بھی ٹیرف کا اعلان اگلے ہفتے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔