Masarrat
Masarrat Urdu

غزہ، عمارت میں دھماکہ، 10 فوجی زخمی

  • 25 Jul 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

غزہ، 25 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) غزہ کے علاقے شجاعیہ میں عمارت دھماکے سے گرنے کے نتیجے میں 10 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی فوج کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے محلہ الشجاعیہ میں حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں کم از کم 10 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ایک عمارت کے اچانک منہدم ہونے سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ملبے تلے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق، عمارت گرنے کی وجہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ذخیرہ کیے گئے اسلحہ میں اچانک ہونے والا دھماکہ بتایا جا رہا ہے، تاہم اسرائیلی حکام میڈیا کو تفصیلات بتانے سے گریز کررہے ہیں اور ذرائع ابلاغ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے کی مزید معلومات شائع نہ کی جائیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ الشجاعیہ غزہ کا وہی علاقہ ہے جو حالیہ ہفتوں میں شدید بمباری، زمینی کارروائیوں اور تباہی کا مرکز رہا ہے، اور جہاں فلسطینی مجاہدین بھی صہیونی فوج پر شدید حملے کررہے ہیں۔

Ads