Masarrat
Masarrat Urdu

وینس ولیمز چاہتی ہیں کہ ان کی بہن سرینا ریٹائرمنٹ سے واپسی کریں

Thumb

نیویارک، 22 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سات مرتبہ کی میجر چمپئن وینس ولیمز ایک سال سے زائد عرصے تک ٹینس سے دور رہنے کے بعد ڈی سی اوپن میں ٹینس میں واپسی کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔

جب صحافیوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک حالیہ ویڈیو کی بنیاد پر ان کی بہن سرینا کی گیم میں واپسی کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے جواب دیاکہ "میرا مطلب ہے، میں اپنی ٹیم سے کہتی رہتی ہوں: 'اگر وہ یہاں ہوتی تو سب بہتر ہوتا،' جیسا کہ ہم نے ہمیشہ سب کچھ ایک ساتھ کیا، اس لیے مجھے اس کی کمی محسوس ہوتی ہے۔"
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وینس نے اپنی واپسی سے قبل صحافیوں کو بتایاکہ "لیکن اگر وہ واپس آتی ہے، تو مجھے یقین ہے کہ وہ آپ سب کو بتا دے گی۔"
ولیمز نے  سی این این  کے نامہ نگاروں کو ایک حالیہ تربیتی سیشن کے بارے میں بتایا جہاں سرینا اپنی بہن کے ساتھ تھوڑی دیر کے لیے شامل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ طویل عرصے تک کورٹ سے دور رہنے کے بعد بھی گیند کو ہٹ کررہی تھیں۔
سرینا ، جس نے 23 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز، اپنی بہن کے ساتھ 14 ڈبلز ٹائٹل اور دو مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت چکی  ہیں - آخری بار 2022 یو ایس اوپن میں  کھیلی تھی۔

Ads