Masarrat
Masarrat Urdu

سپریم کورٹ نے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف ایس آئی ٹی کی جانچ کی سمت پر سوال اٹھایا، پوچھ گچھ کے لیے بلانے پر روک

Thumb

نئی دہلی، 16 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف ایس آئی ٹی کی جانچ کی سمت پر سوال اٹھایا، پوچھ گچھ کے لیے بلانے پر روک

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز  اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے خلاف ہریانہ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانچ کی سمت  پر سنگین سوالات اٹھائے ، جن پر   آپریشن سندور سے متعلق سوشل میڈیا پر مبینہ قابل اعتراض پوسٹ  کرنے کا الزام ہے۔
جسٹس سوریہ کانت اور جائمالیہ باغچی کی بنچ نے پروفیسر علی خان محمود آباد کو  پوچھ گچھ کے لیے بار بار طلب کرنے پر سوال اٹھایا، اور  مزید سمن پر روک لگاتے ہوئے ایس آئی ٹی سے کہا کہ "آپ کو ان کی نہیں، ڈکشنری کی ضرورت ہے۔"
بنچ نے واضح کیا کہ درخواست گزار کو تفتیش میں شامل ہونے کے لیے مزید طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
بنچ نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر سینئر پولیس افسر کی سربراہی میں تشکیل پانے والی  ایس آئی ٹی کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تحقیقات کو پروفیسر کے خلاف   متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹس کے سلسلے میں درج دو مقدمات تک محدود رکھے۔
بنچ نے ایس آئی ٹی سے کہا کہ وہ جانچ کرے کہ آیا کوئی جرم سرزد  ہوا ہے اور چار ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔

Ads