Masarrat
Masarrat Urdu

افزودگی روکنے پر مبنی روس کی کوئی بھی تجویز ایران کو نہیں دی گئی ہے: المیادین نیوز چینل

Thumb

تہران, 13 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) سفارتی ذرائع نے المیادین نیوز چینل کو بتایا ہے کہ ایران کو روس سے یورینیم کی افزودگی روکنے پر مبنی کوئی بھی تجویز نہیں ملی ہے نیز ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ماسکو کے موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔

لبنان کے المیادین چینل نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیکر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ان ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے کہ ایران میں پرامن ایٹمی سرگرمیوں من جملہ یورینیم کی افزودگی کے بارے میں روس کے موقف کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ان ذرائع نے بتایا کہ ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت سے قبل، روس نے ایران اور امریکہ کے مابین معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے 60 فیصد سے زیادہ یورینیم کی روس منتقلی پر مبنی ایک تجویز پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران نے اب تک کسی بھی ایسی تجویز کو نہیں مانا ہے جس میں ملک کے اندر یورینیم کی افزودگی کے حق کو نظر انداز کیا گیا ہو۔

جمعہ کے روز روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا تھا کہ ایران، امریکہ اور آئی اے ای اے کو ماسکو کی تجویز کے بارے میں بتا دیا گیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے بھی کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ روس ایران سے زیادہ افزودہ یورینیم کے اضافی حجم کو لیکر اسے ایران کے ایٹمی مراکز کے لیے مناسب بنانے اور تہران اور واشنگٹن کے مابین مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔

Ads