Masarrat
Masarrat Urdu

سنی دیول نے کی بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل

Thumb

ممبئی، 12 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنی آنے والی فلم ’بارڈر 2‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں 1997 میں بنی فلم بارڈر میں سنی دیول، سنیل شیٹی، جیکی شراف اور اکشے کھنہ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ اب فلم بارڈر کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے، فلم بارڈر 2 میں سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ سنی دیول نے بارڈر 2 کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور فلم کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
سنی دیول نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنا لک شیئر کیا ہے، سنی دیول نے کیپشن میں لکھا ہے کہ مشن پورا ہوا! فوجی، الوداع! میری #بوڈر2 کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ جئے ہند!"
فلم بارڈر 2 کی ہدایت کاری انوراگ سنگھ کر رہے ہیں جب کہ اس  کے فلمساز جے پی دتہ، ندھی دتہ، بھوشن کمار اور کشن کمار  ہیں۔ یہ فلم 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہوگی۔

Ads