Masarrat
Masarrat Urdu

بمراہ کی شاندارگیندبازی، اسمتھ کی نصف سنچری نے انگلینڈ کو سنبھالا

Thumb

لندن، 11 جولائی (مسرت ڈٓاٹ کام) جسپریت بمراہ (چار وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کےروزتیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن لنچ تک انگلینڈ کے 353 رنز پر سات وکٹیں گرا دیں۔ لیکن جیمی اسمتھ (ناٹ آؤٹ 51) نےذمہ دارانہ نصف سنچری اننگزکھیل کر میزبان ٹیم کو سنبھال لیا۔

کل کے چار وکٹوں پر 251 رنز سے آگے کھیلنے اتری انگلینڈ کو آج صبح کے سیشن میں جسپریت بمراہ کے قہر کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان بین اسٹوکس نے ابھی اپنے اسکور میں پانچ رنز جوڑے تھے کہ بمراہ نے انہیں بولڈ کر کے ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ بین اسٹوکس نے 110 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے جیمی  اسمتھ نے جو روٹ کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران جو روٹ نے چوکا لگا کر اپنی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ یہ جو روٹ کے 156 میچوں کے ٹیسٹ کیریئر کی 37ویں اور ہندوستان کے خلاف 11ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس کے فوراً بعد بمراہ نے انہیں بھی بولڈ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ جو روٹ نے 199 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ کرس ووکس (صفر) کو بھی بمراہ نے آؤٹ کیا۔ لنچ تک انگلینڈ نے سات وکٹوں پر 353 رنز بنا لیے ہیں۔ جیمی اسمتھ (ناٹ آؤٹ 51) اور (ناٹ آؤٹ 33) رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمراہ نے صبح گرنے والی تینوں وکٹوں سمیت کل چار وکٹیں لیں۔ نتیش کمار ریڈی کو دو وکٹیں ملیں۔ رویندر جڈیجا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Ads