Masarrat
Masarrat Urdu

دہلی کا فخر اس کے تاریخی ورثے میں ہے: ریکھا

Thumb

نئی دہلی 11 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دارالحکومت کی شان اس کے تاریخی ورثے، متحرک ثقافت اور جدید اقدار میں مضمر ہے۔

مسز گپتا نے جمعہ کو یہاں دہلی حکومت کے محکمۂ سیاحت کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے کہا، ’’راجدھانی کی شبیہ کو دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔ دہلی میں وہ سب کچھ ہے جس کی دنیا کے سیاحوں کو ضرورت ہے، تاریخ، ثقافت، آرٹ اور ورثہ۔ اسے صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے آج دہلی حکومت کے محکمۂ سیاحت کی طرف سے منعقدہ ’’ڈیلائٹ فار دہلی‘‘ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے دوران کہا کہ ان کا یہ یقین پختہ ہو گیا ہے کہ دہلی اب صرف ایک دارالحکومت نہیں ہے بلکہ عالمی سیاحت، ثقافتی دولت اور اختراعات کے لیے پُرکشش مرکز بنتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سربراہ کانفرنس صرف سیاحت کو فروغ دینے کا ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ دہلی کو عالمی سرمایہ کاری، اختراع اور ثقافتی قیادت کی نئی بلندیوں سے جوڑنے کا ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم ہے۔ دارالحکومت کی شان اس کے تاریخی ورثے، متحرک ثقافت اور جدید اقدار میں مضمر ہے، جہاں ایک طرف لال قلعہ اور قطب مینار کی شان و شوکت ہے، تو دوسری طرف اسمارٹ انفراسٹرکچر اور عالمی تقریبات کی میزبانی کی صلاحیت ہے۔ جی 20 سربراہ کانفرنس نے دنیا کے سامنے دہلی کے وقار، کارکردگی اور صلاحیت کا تعارف کرایا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، آج دہلی روایت اور ترقی کا سنگم بن گئی ہے اور ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کی مضبوطی سے عکاسی کر رہی ہے۔ دہلی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ ہم تجاویز کو منصوبوں میں تبدیل کرنے اور منصوبوں پر زمین سطح عمل آوری کے لیے پورے عزم اور شفافیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’آئیے ہم سب مل کر ایک ایسی دہلی بنائیں جو عالمی سطح پر ثقافت، خوشحالی اور پائیدار ترقی کی علامت بنے‘‘۔

Ads