تہران، 11 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے سربراہ سے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ورنہ ہر تجاوز کا جواب مزید سخت ہوگا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون کا مستقبل، دوہرے اور امتیازی رویہ ختم کرنے سے مشروط ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ماضی میں ایجنسی کے ساتھ وسیع اور اصولی بنیادوں پر تعاون کیا ہے، لیکن اس وقت تعاون جاری رہنے کی واحد شرط یہ ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے میں سیاسی و دوہرا معیار ختم کیا جائے۔
صدر نے گفتگو میں مزید انتباہ کیا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کوئی تجاوز کیا گیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔