Masarrat
Masarrat Urdu

روس کی ہندوستانی کارکنوں کی بھرتی کی خبروں کی تردید

Thumb

ماسکو، 10 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) روس کی وزارت محنت نے آج واضح طور پر ان خبروں کو مسترد کردیا کہ وہ 2025 کے آخر تک ہندوستان سے 10 لاکھ مزدوروں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ماسکو ٹائمز نے بدھ کے روز یورال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ آندرے بیسیڈن کے حوالے سے کہا کہ ہندوستانی کارکنوں کی آمد سے ملک میں مزدوروں کی بڑھتی ہوئی کمی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
مسٹر بیسیڈن نے کہا کہ روس کو اس وقت مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے، خاص طور پر سویرڈلوسک کے علاقے میں۔ دریں اثنا، روسی یونین آف انڈسٹریلسٹ اینڈ انٹرپرینیورز نے ہندوستان میں پیشہ ورانہ تربیتی اسکول بنانے کا خیال پیش کیا ہے تاکہ کارکنوں کو خاص طور پر روسی جاب مارکیٹ کے لیے تیار کیا جا سکے۔ وزارت محنت نے بعد میں آر بی سی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ہندوستان سے کارکنوں کی بھرتی کوٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے جو کہ خطوں اور آجروں کی ضروریات کی بنیاد پر ایک سال پہلے مقرر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کو اپنے کارخانوں اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے ہنر مند کارکنوں کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہندوستان کو ایک قابل اعتماد اور دوست پارٹنر سمجھا جاتا ہے۔
ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، روس کا خیال ہے کہ ہندوستانی کارکن اس فوری مطالبہ کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ روس یکاترنبرگ جیسے شہروں میں ہندوستانی قونصل خانے کھولنے پر غور کر رہا ہے جس سے دستاویزات کو آسان بنانے  اور ہندوستانی تارکین وطن کے مفادات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

Ads