اس سے پہلے آج یہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے لیے جیک کرالی اور بین ڈکیٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ نیتیش کمار ریڈی نے اپنے پہلے ہی اوور میں بین ڈکیٹ (23) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر ریڈی نے کرالی (18) کو بھی رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرا کے ہندوستان کو ایک ہی اوور میں دو کامیابیاں دلائیں۔
نیتیش کمار ریڈی 2002 کے بعد ایسے دوسرے ہندوستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی ٹیسٹ اننگز کے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے 2006 میں عرفان پٹھان نے کراچی میں پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔
لنچ کے وقت انگلینڈ نے دو وکٹوں پر 84 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد جو روٹ اور اولی پوپ نے دھیمی رفتار کے ساتھ رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کو چائے کے وقفے تک 49 اوورز میں دو وکٹوں پر 153 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ چائے تک جو روٹ نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی تھی۔ چائے کے وقفے پر روٹ 54* اور پوپ 44* رنز بناکرکھیل رہے تھے۔
چائے کے بعد جیسے ہی کھیل شروع ہوا، 50ویں اوور کی پہلی گیند پر رویندر جڈیجہ نے اولی پوپ (44) کو آؤٹ کر ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد آنے والے ہیری بروک (11) کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کر دیا۔ دن کے اختتام پر جو روٹ 191 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 99 اور کپتان بین اسٹوکس 102 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 39 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
ہندوستان کی جانب سے نتیش کمار ریڈی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔