Masarrat
Masarrat Urdu

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے معاملے میں عدالت عظمی کی ہدایت راحت بخش: کانگریس

Thumb

نئی دہلی، 10 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ راحت بخش ہے اور الیکشن کمیشن کو عدالت کی تجویز کو قبول کرنا چاہئے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، "یہ جمہوریت کے لیے راحت کی بات  ہے۔ اس معاملے کی سماعت اب 28 جولائی کو ہوگی۔ عدالت نے تجویز دی ہے کہ ووٹر لسٹ پر  نظر ثانی کے کام میں آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو شناخت کے تصدیقی عمل کا حصہ بنایا جائے۔ مجھے یقین ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی اس تجویز پر عمل درآمد کرے گا، ہمیں اس کا انتظار ہے۔"
واضح ر ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی جاری رکھنے کی اجازت دی ہے لیکن ساتھ ہی کچھ دستاویزات جمع کرانے پر لوگوں کو ووٹ کا حق دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Ads