تہران، 24 جون (مسرت ڈاتٹ کام) جنگ بندی کا آغاز ہونے سے پہلے ایران کی جانب سے اسرائیل پر شدید میزائل حملوں میں تل ابیب سمیت کئی شہروں میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائلوں کا شدید حملہ کیا گیا ہے جو کامیابی سے اپنے پہلے سے طے شدہ اہداف پر جالگے۔
تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صہیونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی حالیہ جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائل داغے، جو دشمن کے دفاعی حصار کو عبور کر کے اپنے اہداف پر کامیابی سے جا گرے۔
دوسری جانب قابض صہیونی افواج نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی طرف سے آج میزائل حملے کی چھٹی لہر بھی شروع کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران نے جنگ بندی کے آغاز سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل کئی مرحلوں پ مشتمل حملے میں 20 میزائل داغے۔
مقبوضہ علاقوں کا روزمرہ منظر، الجلیل، نہاریا اور بئر السبع میں میزائل گرنے کی اطلاعات
صہیونی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں بئر السبع میں سینکڑوں میٹر کے دائرے میں تباہی پھیل چکی ہے، جہاں کئی عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں۔
عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے ان حملوں میں ایسے وزنی بیلسٹک میزائل استعمال کیے ہیں جو اس سے پہلے کبھی استعمال نہیں کیے گئے تھے۔ یہ ایک نیا اور سنگین حملہ تھا۔