نئی دہلی، 23 جون (مسرت ڈاٹ کام) آپریشن سندھو کے تحت اسرائیل سے 161 مسافروں کا پہلا جتھہ پیر کی رات عمان، اردن کے راستے یہاں پہنچے گا۔
وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ان 161 افراد کو اسرائیل سے نکال کر سڑک کے ذریعے اردن کے دارالحکومت عمان لے جایا گیا ہے۔ عمان سے ہندوستانی پرواز ہندوستانی وقت کے مطابق رات 1130 بجے دہلی پہنچے گی۔