Masarrat
Masarrat Urdu

بی جے پی نے 10 برسوں میں اے اے پی کے خلاف 200 مقدمات درج کیے: آتشی

Thumb

نئی دہلی، 20 جون (مسرت ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عآپ) کی لیڈر آتشی نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف 200 سے زیادہ جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں لیکن ایک روپیہ بھی برآمد نہیں کیا گیا ہے۔

محترمہ آتشی کا یہ ردعمل اس وقت آیا جب دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا آج انسداد بدعنوانی برانچ (اے سی بی) کے سامنے اسکولوں میں کلاس روم کی تعمیر سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں ای ڈی، سی بی آئی، محکمہ انکم ٹیکس اور دہلی پولس نےعآپ کے لیڈروں کے خلاف 200 سے زیادہ جھوٹے کیس درج کیے ہیں، لیکن آج تک ایک روپیہ بھی برآمد نہیں کیا گیا ہے۔
اے اے پی لیڈر نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ دہلی میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے عوام کی توجہ  ہٹانےکی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دہلی میں بجلی کی طویل کٹوتی ہورہی ہے، گھروں میں پانی کی قلت ہے اور سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لیکن بی جے پی ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے فرضی مقدمات چلانے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ  بی جے پی کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں۔

Ads