Masarrat
Masarrat Urdu

فرحان اختر کی فلم 120 بہادر میں میجر شیطان سنگھ پی وی سی کی کہانی دکھائی جائے گی

Thumb

ممبئی، 19 جون (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار فلمساز فرحان اختر کی فلم 120 بہادر میں میجر شیطان سنگھ پی وی سی کی کہانی دکھائی جائے گی۔یہ فلم  جو ایک بہادر سپاہی  پر مبنی ہے اور  جس کی بہادری نے 1962 کی بھارت چین جنگ میں ہندوستانی فوج کی سب سے تاریخی آخری لڑائیوں میں سے ایک کو امر کر دیا۔1924 میں راجستھان میں پیدا ہوئے، میجر شیطان سنگھ پی وی سی 13 کماؤن رجمنٹ کے چارلی کمپنی کے کمانڈنگ آفیسر تھے۔ 18 نومبر 1962 کو، اس نے اور اس کی پلاٹون کے 119 سپاہیوں نے لداخ میں برف سے ڈھکے ریجانگ لا پر چین کے ایک بھاری حملے کا بہادری سے سامنا کیا۔ان کی بے مثال قیادت اور قربانی کے لیے، میجر شیطان سنگھ کو بعد از مرگ ہندوستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔

اس فلم کو و رتیش سدھوانی، فرحان اختر اور امیت چندرا نے ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹریگر ہیپی اسٹوڈیوز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار رجنیش 'راضی' گھئی ہیں۔ کہانی اور اسکرین پلے راجیو جی مینن نے لکھا ہے، ڈائیلاگ سومیت اروڑہ کے ہیں۔ میوزک امیت ترویدی کا ہے اور گانے جاوید اختر نے لکھے ہیں۔ یہ ایکسل انٹرٹینمنٹ فلم 21 نومبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Ads