Masarrat
Masarrat Urdu

سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج

Thumb

نئی دہلی، 19 جون (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کو جمعرات کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ پیٹ میں درد کی وجہ سے انہیں 15 جون کو قومی دارالحکومت کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال کے  ذرائع نے جمعرات کے روز  یہاں بتایا کہ محترمہ سونیا  گاندھی کی صحت میں بہتری آئی ہے اور وہ اب صحت مند ہیں۔ وہ اپنے بیٹے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کے لیے اسپتال سے روانہ ہوئیں۔
اسپتال کے مطابق 78 سالہ محترمہ سونیا گاندھی کی حالت ٹھیک ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی  اسپتال میں سونیا گاندھی کا ہیلتھ چیک اپ  کیا گیا تھا۔

Ads