وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں معمول کی بریفنگ میں بنگلہ دیش کے واقعات پر پوچھے جانے پر کہا، ’’ہم 8 جون کو گرودیورویندر ناتھ ٹیگور کے آبائی گھر پر بھیڑ کے ذریعے کیے گئے اس گھناؤنے حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر ’رویندرکچہری باڑی‘ کہلانے والا یہ گھر بنگلہ دیش کے ضلع سراج گنج میں واقع ہے۔ یہ پرتشدد عمل نوبل انعام یافتہ شخصیت کی یادگار اور بنگلہ دیش میں ان کے اپنائے گئے جامع فلسفے اور تعلیمات کی توہین ہے۔‘‘
ترجمان نے کہا، ’’یہ حملہ انتہا پسندوں کی طرف سے رواداری کے علامات کو مٹانے اور بنگلہ دیش کی ہم آہنگ ثقافت اور ثقافتی ورثے کو تباہ کرنے کی منظم کوششوں کا حصہ ہے۔ ہم عبوری حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسندوں کو لگام دے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے ۔