وزیر اعظم مودی نے مختلف ممالک کے دورے پر گئے وفود کے اراکین کی اپنی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر میزبانی کی۔وفود کے ارکان نے مختلف ممالک میں سیاسی قیادت، مختلف شعبوں کے ماہرین، تنظیموں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور ہندوستانی برادری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور بات چیت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے وفود کے ارکان کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس سے قبل وفود کے ارکان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں اس بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔