Masarrat
Masarrat Urdu

کرکٹر رنکو سنگھ اور رکن پارلیمنٹ پریا سروج کی منگنی

Thumb

لکھنؤ، 08 جون (مسرت ڈاٹ کام)  ہندوستانی ٹیم کے کرکٹر رنکو سنگھ اور رکن پارلیمنٹ پریا سروج کی منگنی کی رسم اتوار کو ہوٹل سینٹرم میں مکمل کی گئی۔ خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں جیسے ہی رنکو سنگھ نے پریا کو انگوٹھی پہنائی، وہ لمحہ پریا کے لیے کافی جذباتی ہو گیا۔ اس دوران رکن پارلیمنٹ پریا سروج  جذباتی ہوگئی تھیں اور ان کی آنکھوں  میں آنسو تھے۔

پریا سروج کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر رنکو سنگھ بھی کچھ بے چین ہو گئے۔ اسی دوران ہوٹل کا عملہ ٹشو پیپر لے کر پہنچا تو پریا نے  اپنے آنسوؤں کو صاف کیا۔
اس سے پہلے رنکو سنگھ اور پریا سروج نے ہوٹل میں پری انگیجمنٹ شوٹ بھی کروایا۔ سفید شیروانی میں رنکو اور ہلکے گلابی لہنگے میں پریا سروج ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اسٹیج تک پہنچے اور روایتی طور پر انگوٹھی کی رسم کو مکمل کیا۔
ہندوستانی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پریا سروج کی منگنی اتوار کو یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی۔ اس منگنی کی تقریب میں سیاست اور کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے ناموں کا ہجوم لگا۔ اس منگنی کی تقریب میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو، جیا بچن، شیوپال یادو، اقراحسن سمیت پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہوئے۔ دوسری طرف کرکٹ کے میدان کی بات کریں تو کرکٹر پروین کمار، پیوش چاولا اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نظر آئے۔
دونوں کی جوڑی کو ہر طرف سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ یہ جوڑی رواں سال 18 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے گی۔ منگنی کی تقریب سے کئی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آ رہے ہیں۔ رنکو سنگھ کے چہرے پر خوشی صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پریا سروج کی منگنی پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے میڈیا سے کہا کہ ہم دونوں خاندانوں کو مبارکباد دینے آئے ہیں۔

Ads