Masarrat
Masarrat Urdu

شام کی سرزمین سے شمالی اسرائیل پر دو میزائل داغے گئے: آئی ڈی ایف

Thumb

یروشلم،  4 جون (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ شام کی سرزمین سے شمالی اسرائیل پر داغے گئے دو میزائل کھلے علاقوں میں گرے۔

آئی ڈی ایف نے منگل کو اس کی تصدیق کی۔  آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر لکھا ’’ہاسپن اور رمت مگشیمم میں سائرن بجنے کے بعد، شام سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے دو میزائلوں کی نشاندہی کی گئی، اور وہ کھلے علاقوں میں گرے۔‘‘ انہوں نے کسی کے زخمی ہونے یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024 میں شام کے سابق صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد شام سے اسرائیل پر یہ پہلی گولہ باری ہے۔

Ads