کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اب پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض منظور کرنے پر آئی ایم ایف پر تنقید کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہندستان واحد ملک تھا جس نے 9 مئی کو قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور بعد میں مودی حکومت کے حامیوں نے دلیل دی کہ ہندستان کے پاس یہی واحد متبادل تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک جھوٹا دعویٰ ہے کیونکہ اصل میں ایگزیکٹو بورڈ میں ’نہیں‘ ووٹ دینے کا انتظام ہے۔ روس نے ستمبر 2016 میں یوکرین کو قرض کی تجویز پر 'نہیں' میں ووٹ دیا تھا اور خود ہندوستان نے 11 ستمبر 2005 کو زمبابوے کے اخراج کے معاملے پر 'نہیں' میں ووٹ دیا تھا۔
مسٹر رمیش نے کہا، "جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں راہ نکل ہی آتی ہے۔ مودی حکومت 9 مئی کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں امریکی دباؤ کے سامنے جھک گئی۔"
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بیدار ہونے سے پہلے 29 اپریل کو مودی حکومت کو آگا ہ کیا تھا کہ 9 مئی کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اس معاملے پر غور کرنے کے لیے ہو رہا ہے اورہندستان کو اس کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔