چیف تعلقات عامہ افسر،جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر صائمہ سعید کی اطلاع کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تعلیمی سال دوہزار پچیس اور چھبیس کے دوران چوبیس پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن داخلہ فارم کو دوبارہ شروع کیا۔یہ فیصلہ خاص طورسے دیہی علاقوں اور ملک کے دوردراز خطوں کے طلبہ کو ذہن میں رکھ کر کیاگیاہے جو ابتدائی ڈیڈ لائن تک فارم نہیں بھر پائے انھیں ان کورسیز میں درخواست دینے کے لیے دوسراموقع فراہم کیا گیاہے۔ آن لائن داخلہ فارم مورخہ دس مئی دوہزار پچیس سے دس جون دوہزار پچیس تک دوبارہ بھرے جاسکتے ہیں۔
آج جاری کردہ داخلہ نوٹس میں درج ذیل کورسیز اور پروگراموں کے سلسلے میں آن لائن داخلہ فارم دوبارہ اوپن کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
۔ایم۔اے۔فارسی
۔پی ڈی ڈپلوما ان ایرانولوجی
۔پی جی ڈپلوماان ٹرانسلیشن پروفیشی اینسی ان انگلش(سیلف فینانسڈ)
۔پی جی ڈپلوما ان براڈ کاسٹ ٹکنالوجی(سیلف فینانسڈ)
۔پی جی ڈپلوما ان ایکٹنگ(سیلف فینانسڈ)
۔سرٹیفکٹ ان موڈرن پرشین (جزوقتی)
۔سرٹیفکٹ ان یوگا (سیلف فینانسڈ)(سیلف فینانسڈ ایوننگ)
۔پی جی ڈپلوما ان مول کولر ڈائی گونیسٹک (سیلف فینانسڈ)
۔ایم۔ایف۔اے۔(مجسمہ سازی)
۔ایم۔ٹیک (انوائرون مینٹل ہیلتھ رسک اینڈ سیفٹی مینجمنٹ) سیلف فینانسڈ
۔پی جی ڈپلوما ان ڈیزاسٹر مینجمنٹ(سیلف فینانسڈ) ایوننگ
۔سرٹیفکیٹ (آرٹ اپریسی ایشن اینڈ آرٹ رائٹنگ (سیلف فینانسڈ)ایوننگ
۔سرٹیفکیٹ(ٹیکسٹائل ڈیزائن) (سیلف فینانسڈ،ایوننگ)
۔انٹین سیو ڈپلوما ان چائنیز لینگویج
۔ایڈوانسڈ ڈپلوما ان اٹالین(جزوقتی)
۔ایڈوانسڈ ڈپلوماان پرتگیز(جزوقتی)
۔ڈپلوما ان موڈرن پرشین (جزوقتی)
۔ڈپلوما ان پرتگیز(جزوقتی)
َٰٓ۔ایم۔ایف۔اے(کنسیپشوئل آرٹ پریکٹس) (سیلف فینانسڈ)
۔سرٹیفکیٹ (آرٹ اینڈ ایستھیٹک) (سیلف فینانسڈ،ایوننگ)
۔سرٹیفکیٹ ان سنسکرت(جزوقتی)
۔ایم۔ایف۔اے (آرٹ مینجمنٹ) (سیلف فینانسڈ)
۔ایڈوانسڈ ڈپلوما ان موڈرن پرشین (جزوقتی)
۔ایم۔ایف۔اے (کیوروٹوریل پریکٹسیز) (سیلف فینانسڈ)
درج ذیل ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم دستیاب ہے:
https://admission.jmi.ac.in
جو امیدوار مذکورہ کورسیز میں داخلے کے لیے پہلے درخواست دے چکے ہیں انھیں پھر سے فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔تعلیمی سال دوہزار پچیس اور چھبیس میں داخلے کی کاروائی فی الحال جاری ہے۔ داخلہ سے متعلق سوالات کے لیے امیدواروں کو یونیورسٹی کے پروسپیکٹس سے رجوع کرنا چاہیے۔
پروسپیکٹس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طرف سے آفر کیے ہوئے مختلف انڈر گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹرل پروگراموں سے متعلق تازہ ترین اور جامع تفصیلات جیسے اہلیت کا معیار،درخواست دینے کی آخری تاریخ،انٹرنس ٹسٹ کی تاریخیں، کورس فیس اورمدت وغیرہ فراہم کرائی گئی ہیں تاکہ داخلہ کاروائی میں طلبہ کو مرحلہ وار طریقوں کی معلومات ہوسکے۔