Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان نے ہندوستان کےسرحد پار حملہ کو 'جنگ کی کارروائی' قرار دیا

Thumb

اسلام آباد، 07 مئی (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں بدھ کو ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کی میٹنگ نے ہندوستان کے سرحد پار حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے 'جنگی کارروائی' قرار دیا۔ اس نے پاکستانی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا اختیار بھی دیا۔

این ایس سی نے ہندوستان کے سرحد پار حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔میٹنگ کے بعد جاری کردہ ریلیزکے مطابق، اس نے ہندوستانی کارروائی کو 'پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی' قرار دیا۔ اس میں کہا گیا، "ہندوستان کی کارروائی واضح طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت   جنگی کارروائی کے زمرے میں آتی ہے۔"
این ایس سی نے ہندوستان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "وہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور مساجد اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ خاص طور پر ہندوستان نے ان مساجد کو نشانہ بنایا جو لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین جیسے ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کے ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ یہ سب ہندوستان میں کئی سرحد پار دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہے ہیں۔"
ریلیزمیں کہا گیا ہے، "ہندوستان نے خیالی دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنانے کے بہانے سیال کوٹ، شکر گڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد  میں حملے کیے۔ حملوں میں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔"

Ads