Masarrat
Masarrat Urdu

ایئرٹیل بزنس نے کارپوریٹس کے لیے 'بزنس نیم ڈسپلے' سروس کا آغاز کیا

Thumb

نئی دہلی، 5 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایئرٹیل بزنس نے آج 'بزنس نیم ڈسپلے' (بی این ڈی) سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ نئی ٹیکنالوجی پر مبنی سروس انڈسٹری میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے، جس کا مقصد کمپنیوں اور صارفین کے درمیان ہونے والی بات چیت کو زیادہ قابل اعتماد اور موثر بنانا ہے۔

یہاں جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ اس کے ذریعے کمپنیاں اپنی آؤٹ گوئنگ کالز کے دوران صارفین کے موبائل اسکرین پر اپنا برانڈ نام ظاہر کر سکیں گی، جس سے صارفین کو قابل اعتماد کاروباری کالز اور اسپام کالز میں آسانی سے فرق کرنے میں مدد ملے گی۔
ایرٹیل نے اپنے صارفین کو اسپام کالز سے راحت  فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کا پہلا اینٹی اسپم نیٹ ورک شروع کیا ہے۔ اس اقدام کے بارے میں ایک بڑی ملک گیر بیداری مہم کے ذریعے صارفین تک پہنچایا گیا، تاکہ وہ اس مسئلے کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور چوکنا رہ سکیں۔ جہاں اس اقدام کی وجہ سے لوگ اسپام کالز کے بارے میں زیادہ باخبر ہوئے اور انہوں نے نامعلوم یا اسپام کالز کو نظر انداز کرنا شروع کردیا، وہیں اس کا غیر ارادی اثر یہ ہوا کہ بہت سے برانڈز کی کالز کو بھی اسپام کے طور پر ٹیگ کیا گیا۔ اس کی وجہ سے، صارفین اکثر بینکوں کی اہم کالز، کھانے کی ترسیل، کورئیر سروسز، یا یہاں تک کہ ڈاکٹر کی ضروری اپائنٹمنٹ  کو مس کردیتے ہیں۔ 'بزنس نیم ڈسپلے' اس مسئلے کا ایک محفوظ حل ہے۔ یہ سروس صارفین کو ہر آنے والی کال میں کمپنی کا نام ظاہر کر کے واضح معلومات فراہم کرتی ہے، جس سے وہ سمجھ کر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ یہ کمپنیوں کو اپنی بہتر شناخت کرنے کی اجازت دیتی ہے اور صارفین دھوکہ دہی سے محفوظ رہتے ہیں، جس سے  ایک قابل اعتماد اور محفوظ مواصلاتی ماحول پیدا ہوتا ہے  ۔
ایئرٹیل بزنس  کے  ڈائریکٹر اور سی ای او شرت سنہا نے کہا، "ایئرٹیل میں، ہم مسلسل ایک مواصلاتی تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جوا سمارٹ، محفوظ اور شفاف ہو۔ 'بزنس نیم ڈسپلے' کے ساتھ، ہم کاروباروں کو اعتماد پیدا کرنے اور ہر کال کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں، جبکہ صارفین کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ کون انہیں کال کر رہا ہے۔یہ سروس دونوں فریقوں کے لیے مواصلات کو زیادہ نجی، محفوظ اور آرام دہ بنانے کا ذریعہ ہے۔
بینکنگ، ریٹیل، فوڈ ڈیلیوری، موبلٹی، کویک کامرس، کورئیر اور لاجسٹکس جیسے اہم شعبوں میں 250 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ اس حل کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں نے گزشتہ 30 دنوں میں 15 لاکھ سے زیادہ فون نمبروں سے کل 1.28 کروڑ کالیں کیں، جس سے صارفین سے جڑنے  میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس سروس کو چالو کرنے کے لیے کمپنیوں کو صرف ائیرٹیل بزنس  آن لائن پورٹل پر جانے اور رجسٹر کرنے اور ضروری معلومات درج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Ads