نئی دہلی، 3 مئی (مسرت ڈاٹ کام) حکومت نے پاکستان سے ہونے والی تمام قسم کی خط و کتابت اور پارسل خدمات کو معطل کر دیا ہے۔
وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک نے اس سلسلے میں عام لوگوں کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے پاکستان سے ہونے والی ہرطرح کی خط و کتابت اور پارسل خدمات کو معطل کر دیا ہے۔ اس میں فضائی روٹ بھی شامل ہے۔