ڈاکٹر اجے کمار شکلا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے، جہاں مریض کے جسم کو ٹھنڈک فراہم کرنے کے لیے پانی میں ڈبکی کرانے کا انتظام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شدید ہیٹ اسٹروک کی صورت میں اسے استعمال کیا جائے گا۔ اس یونٹ میں 250 لیٹر تک کی گنجائش کے دو ٹینک بنائے گئے ہیں اور اتنی ہی صلاحیت کا برف بنانے والا فریج بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی یو میں دو بیڈ لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال نے ایک موبائل ہیٹ اسٹروک یونٹ بھی بنایا ہے۔ اس میں تمام ضروری آلات نصب کیے گئے ہیں اور تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس میں ربڑ کا چھوٹا سا تالاب بنایا گیا ہے، جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی لوگوں کی جان بچانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔