محترمہ گپتا نے آج یہاں کہا کہ اس بیان کو سچ ثابت کرتے ہوئے دہلی حکومت خواتین کو خود انحصار، خوشحال اور بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈاکٹر ادیتی نارائن کی لکھی اور وانی پرکاشن کی طرف سے شائع کردہ کتاب 'شی دی کنگ: رائز آف لوک ماتااہلیا بائی ہولکر' کے اجراء کے موقع پر کہی۔ اس پروگرام میں سابق لوک سبھا اسپیکر اور کانگریس کی سینئر لیڈر میرا کمار اور معروف شاعر ڈاکٹر کمار وشواس بھی موجود تھے۔
محترمہ گپتا نے کہاکہ "لوک ماتا اہلیا بائی ہولکر نہ صرف ملکہ تھیں بلکہ ایک سماجی مصلح، روحانی طور پر متاثر منتظم اور ہندوستانی عورت کی طاقت کی زندہ مثال تھیں۔ جب خواتین ترقی کرتی ہیں، دنیا ترقی کرتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ اس بیان کو سچ ثابت کرتے ہوئے دہلی حکومت خواتین کو خود انحصار، خوشحال اور بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ "میں ڈاکٹر ادیتی نارائن کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جنہوں نے اہلیا بائی جی کی حیرت انگیز زندگی اور شراکت کو الفاظ میں بیان کرکے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔"
محترمہ میرا کمار نے کہا کہ لوک ماتا اہلیا بائی ہولکر ایک مثالی حکمران تھیں اور انہیں صرف ہندوستان کی حدود میں قید نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح کی حکمران تھیں۔ لوک ماتا اہلیا بائی ہولکر نے جو آدرشیں قائم کیں وہ مثالی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "ایک دلت گھرانے میں پیدا ہونے اور ایک خاتون ہونے کے باوجود انہوں نے جس طرح کا کام کیا ہے وہ مثالی ہے۔ چاہے وہ مندروں کی تزئین و آرائش ہو یا فن تعمیر، انہوں نے ہر شعبے میں غیر معمولی کام کیا ہے۔"