Masarrat
Masarrat Urdu

ہمیں وحشیانہ حملوں کے خلاف متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دینا ہے: راہل

Thumb

نئی دہلی، 25 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ انتہائی وحشیانہ تھا اور اب ملک کو متحد ہو کر دہشت گردی کو شکست دینے کا وقت آگیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ایک خوفناک سانحہ ہے۔ میں صورتحال کو سمجھنے اور مدد کرنے آیا ہوں۔ جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے اس ہولناک حملے کی مذمت کی ہے اور ملک کی مکمل حمایت کی ہے۔ میں نے زخمی شخص سے بھی ملاقات کی ہے۔ میری تعزیت اور پیار ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں پورے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتا ہوں۔"
انہوں نے کہا، ’’ حکومت کے ساتھ کل ہماری میٹنگ ہوئی جس میں متحدہ اپوزیشن نے اس حملے کی مذمت کی اور واضح طور پر کہا کہ حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی ہم اس کی مکمل حمایت کریں گے۔ اس حملے کے پیچھے معاشرے کو تقسیم کرنا اور بھائی کو بھائی کے خلاف کھڑا کرنا ہے۔ یسے وقت میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہر ہندوستانی متحد رہے اور ساتھ کھڑا ہو تاکہ ہم دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بناسکیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "یہ افسوسناک ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں کچھ لوگ کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب متحد رہیں، ایک ساتھ کھڑے ہوں، اس وحشیانہ حملے کے خلاف لڑیں اور دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے شکست دیں۔ میں نے وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر سے بھی ملاقات کی، انہوں نے مجھے بتایا کہ کیا ہوا ہے۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ میں اور کانگریس پارٹی ان کی مکمل حمایت کریں گے۔"

Ads