Masarrat
Masarrat Urdu

پسماندہ طبقات کی حصہ داری کے بغیر انصاف نامکمل: راہل گاندھی

Thumb

نئی دہلی، 19 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جب تک محروم اور مظلوم طبقے کی شمولیت کو یقینی نہیں بنایا جاتا انصاف کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔

مسٹر گاندھی نے کہا، "جب تک محروم طبقات کی حقیقی حصہ داری اور شراکت کو یقینی نہیں بنایا جاتا ہے، انصاف ادھورا رہے گا۔"
انہوں نے کہا، "اگر آپ عورت ، دلت، مہادلت، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، ای ڈبلیو ایس یا اقلیتی طبقے، یا ان طبقات کی قیادت کر تےہیں - تو ہمارے 'سمودھان  لیڈرشپ پروگرام' میں شامل ہوں تاکہ ذات پات کی مردم شماری کے ذریعے اپنے حقوق، سماجی انصاف کے تحفظ کے لیے لڑائی کو مضبوط بنایا جا سکے۔"
کانگریس لیڈر نے سبھی سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ وقت متحد ہونے اور اپنی آواز کو مضبوطی سے بلند کرنے کا ہے۔ مہم میں شامل ہونے کے لیے مس کال کریں۔

Ads