حماس کے سینئیر رہنما خلیل الحیہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے، لیکن حماس ایک جامع ڈیل چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا ہے کہ ہمارے عملے نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں 10 شہداء سمیت بڑی تعداد میں زخمی برآمد کیے ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع کے اہلکار نے مزید بتایا ہے کہ ایک اور حملے میں غزہ کے تال الزعتر میں 2 مکانات نشانہ بنے جہاں شہری دفاع کے عملے نے 5 شہداء کی میتیں برآمد کیں۔